پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت بلتستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

gilgit strikeگلگت بلتستان میں شیعہ نسل کشی اور شیعہ مومنین کو بسوں سے اتار کر شہید کئے جانے کے سانحہ کے خلاف دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں سانحہ بابو سر کے خلاف شدید احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا جب کہ گلگت بلتستان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ جمعہ کے روز سانحہ بابو سر میں شہید ہونے والے 25
شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کے سلسلہ مین شدید احتجاج جاری رہا اور احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کی اپیل مجلس وحدت مسلمین،انجمن امامیہ بلتستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور علماء و اکابرین کی جانب سے کی گئی تھی جس کا مقصد سانحہ بابو سر میں شہید ہونے والے 25شہداء کے ناصبی وہابی دہشت گرد قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جانا ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ گلگت کے خلاف 10روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ عید الفطر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اسلام ااباد سے 160کلو میٹر کے فاصلے پر بابو سر کے مقام پر جمعہ کے روز ناصبی وہابی دہشت گردوں نے مسافر بس کو روک کر شیعہ افراد کی شناخت کے بعد شہید کر دیا تھا۔جس کے بعد گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں ملت جعفریہ نے سوگ کا اعلان کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button