پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت: نماز عید کے بعد ہڑتال و احتجاجی دھرنا

kohistan prokestsگلگت بلتستان میں سانحہ بابو سر میں شہید ہونے والے شہداء سے اظہار یکجہتی اور ناصبی وہابی دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے عید کی نماز کے بعد ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عید الفطر کے روز سانحہ بابو سر میں شہید ہونے والے شہداء سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کے لئے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم سوگ منایا گیا جبکہ عید کی نمازمیں مومنین نے بازوؤں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر نماز عید ادا کی جس کے بعد اسکردو میں یاد گار چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیاجس میں لاکھوں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور سانحہ بابو سر میں شہید ہونے والے شہداء کے قاتلوں کے گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ عید الفطر سے چند روز وقبل اسلام آباد سے گلگت جانے والی مسافر بسوں کو روک کر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی درندوں نے درجنوں مومنین کو شہید کر دیا تھا جبکہ شہر کراچی میں یوم القدس کے روز القدس کی مرکزی ریلی میں شرکت کے لئے آنے والی ایک بس پر بم حملہ کر کے دو شیعہ نوجوانوں کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا،تاہم سانحات میں شہید ہونے والے شہداء اور شہداء کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے عید الفطر کو یوم سوگ منانے کی اپیل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button