پاکستانی شیعہ خبریں

ملک بھر میں جمعے کے دن کو یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل

raja nasir abbasمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ تمام تر وابستگیوں سے بالاتر ہوکر آنے والے جمعے کوملت سانحہ بابوسرٹاپ،کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اورکراچی القدس ریلی کی بس پر دھماکے کے خلاف یوم احتجاج کے طور پر منائے اور اس روز احتجاج پرامن ریلیاں اور مظاہرے کرکے حکمرانوں کاضمیر جھنجھوڑیں اور اپنی ملی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں 

اپنے بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج جبکہ سانحہ بابوسر ٹاپ کو ایک ہفتہ ہونے کو ہے لیکن ابھی تک اس پورے سانحے کی تفتیش کے حوالے سے سوائے اخباری بیانات کے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی جبکہ کئی ماہ گذرنے کے بعد بھی سانحہ چلاس و کوہستان کے حوالے سے بھی کسی قسم کی پیشرفت نظر نہیں آتی اور نہ ہی گلگت بلتستان کی عوام کی جانب سے کئے گئے مطالبات کو پورا کرنے کی کوئی کوشش نظر آتی ہے
سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ ملک بھر میں اہل تشیع کے قتل عام پر ریاستی اور سیکوریٹی کے اداروں کی چشم پوشی نے عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے اور یہ احساس عوام کو کسی بھی ناخوش گوار حالات سے دوچار کراسکتا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر صورت حال ایسی رہی تو ہم ایک جامع احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button