پاکستانی شیعہ خبریں

آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کا انہدام اور توہین اسلام اور اسلامی ثقافت کی توہین ہے ،شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نجفی کا خطاب

mwm women protest karachi pآٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع
اہل بیت رسول اکرم ص و صحابہ کرام رکے مزارات مقدسہ کی توہین کا ایک اور المناک سال
آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کا انہدام اور توہین اسلام اور اسلامی ثقافت کی توہین ہے ،دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں،8شوال کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔آل سعود کے گھناؤنے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نجفی کا خطاب
کراچی( )آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کا انہدام اور توہین اسلام اور اسلامی ثقافت کی توہین ہے ،8شوال کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔آل سعود کے گھناؤنے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرا نجفی نے 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر آل سعود کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے آل سعود کے خلاف جنت البقیع کے انہدا م پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی اور جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع کے انہدام کے خلاف نعرے درج تھے اور جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ درج ہونے کے ساتھ ساتھ آل سعود سے سخت نفرت اامیز نعرے آویزاں تھے۔
واضح رہے کہ 8شوال 1345ہجری قمری بمطابق 21اپریل 1925ء کو آل سعود نے مدینہ منور ہ میں قائم قبرستان جس میں اولاد رسول اکرم ص (حضرت فاطمۃ الزہرا،امام حسن علیہ السلام،امام زین العابدین علیہ السلام،امام جعفر صادق علیہ السلام،امام محمد باقر علیہ السلام سمیت امہات المومنین اور سیکڑوں معزز صحابہ کرام ص ) کی قبور موجودہیں کو منہدم کرتے ہوئے مسمار کر دیا تھا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نجفی کاکہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی ملک میں جائیں وہاں کی ثقافت اور ورثہ کو یاد گار کے طور پر سنبھا ل کر رکھا جاتا ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ نام نہاد مسلمانوں نے پیغمبر اکرم ص کی اولادوں ،ازدواج اور معزز صحابہ کرام ر کے مزارات مقدسہ کو انتہائی سنگ دلی سے مسمار کر دیا اور اپنے شیطانی عمل ہر فخر کرتے ہیں،انہوں نے سعودی عرب کی موجودہ حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنت البقیع کو از سر نو تعمیر نہ کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب دنیا بھر سے عاشقان محمد و آل محمد علیہم السلام سر زمین مدینہ منو رہ پہنچ کر جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کا کام انجام دیں گے،انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ آل سعود کے گھناؤنے فعل کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور جنت البقیع کو از سر نو تعمیر کر کے مسلم امہ کے زخموں پر مرہم رکھا جائے ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ آل سعود کے آباؤ اجداد بھی ہمیشہ اسلام کی سر بلندی سے خائف رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اہل بیت رسول اکرم ص کے مزارات مقدسہ سے گھبراتے ہوئے آل سعود نے اسلامی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی غرض سے جنت البقیع کو مسمار کر دیا تھا تاہم مسلم امہ کے دل آج بھی جنت البقیع کے انہدام پر خون کے آنسو رو رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں آل سعود کی جانب سے خواتین پر تشدد اور قید و بند کے واقعات سامنے آ رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آل سعود کی حکومت ظلم پر قائم ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب یہ ظلم کے ستون ڈھا دئیے جائیں گے۔اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اسرائیل اور آل سعود کے خلاف زبر دست نعرے لگائے او ر مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کو از سر نو تعمیر کیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button