پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ مفتی جعفر حسین ایک نڈر، بے باک، راست گو اور سادہ انسان تھے
قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ 1914ء میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ بارہ برس کی عمر میں طب، حدیث، فقہ اور عربی زبان پر دسترس حاصل کی۔ آپ 1935ء میں اعلی تعلیم کے لیے عراق کے شہر نجف تشریف لے گئے جہاں پانچ سال تک جوار باب العلم علیہ السلام میں حوزہ علمیہ کے جید علماء کرام و فقہاء عظام سے کسب فیض حاصل کیا۔ اساتذہ میں عالم باعمل جناب آیت اللہ العظمی آقای سید ابوالحسن اصفہانی بھی شامل تھے۔ علامہ مفتی جعفر حسین ایک نڈر، بے باک، راست گو اور سادہ انسان تھے، آپ کو جو بھی مذہبی ذمہ داری دی گئی آپ نے فرض شناسی، راست بازی اور دیانت داری سے اسے انجام دیا۔ 29 اگست 1982ء کو داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔ آپ کا مزار شہر لاہور میں کربلا گامے شاہ میں واقع ہے