پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کو نہ روکا گیا تو حسینی جوانوں کا غیض و غضب عدلیہ اور حکمرانوں کو لے ڈوبے گا مولانا صادق رضا تقوی

mwmflagکراچی (پ ر) مجلس وحدت مسلین کراچی کے رہنما مولانا صادق رضا تقوی ،محمد مہدی ،علامہ آفتاب جعفری اور آصف صفوی نے وحدت ہاوس کراچی سے جاری ہونے والے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان بلخصوص کوئٹہ میں شیعان حیدر کرار کی منظم نسل کشی نہ رکی تو عدلیہ اور حکمران نوجوان ملت کے غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے۔ایڈیشنل سیشن جج بلوچستان ہائی کورٹ شہید سید ذوالفقار حسنین نقوی کی کوئٹہ میں امریکی نواز دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ذوالفقار نقوی کا قتل دراصل عدل و انصاف کا قتل ہے ایڈیشنل سیشن جج بلوچستان ہائی کورٹ سید ذوالفقار نقوی ایک ایمان دار دین دار اور فرض شناس جج تھے اورانہوں نے عدل و انصاف کے دامن کو کبھی نہ چھوڑا ۔ رہنماوں کا کہنا تھا شہید ذوالفقار نقوی کا قتل آزاد عدلیہ پر ایک سوالیہ نشان ہے؟ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کہ جو خود کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ اپنے ہی شہر میں ہی موجود دہشت گرد عناصر کے خلاف کوئی سوموٹو نوٹس کیوں نہیں لیتے ہم حکومت اور عدلیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کیئے گئے توجو نوجوان اب تک علماء کے احترام میں خاموش ہیں آگے چل کر ان نوجوانوں کو قابو میں رکھنا مشکل ہوجائے گا۔اور تمام تر حالات کی ذمہ دار حکومت وقت اور عدلیہ ہوگ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button