امریکی سعودی نواز دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمد علی شہید جبکہ نواز احمد زخمی
کراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ضلع ملیر کے علاقے شرافی گوٹھ کی حدود میں خفیہ ایجنسیوں اور ناصبی وہابی امریکی سعودی نواز کالعدم تنظیموں کے گھٹ جوڑ سے آج صبح اپنے آفس کے لیے نکلنے والے 25 سالہ شیعہ نوجوان محمد علی ولد مقدس اور 30 سالہ شیعہ نوجوان سید نواز احمد ولد نصیب احمد اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد علی جائے حادثہ پر شہید جبکہ نواز احمد شدید زخمی دونوں نوجوانوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ہونے والے نواز احمد کا آپریشن جاری ہے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے ہے نواز احمد کی حالت نازک ہےجبکہ شہید محمد علی کی میت مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار منتقل کردی گئ ہے ۔جبکہ نماز جنازہ کا اعلان اہلے خانہ کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا ۔جبکہ مجلس وحدت مسلمین ،شیعہ علماء کونسل اور دیگر شیعہ تنطیوں نے کراچی میں شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ گلنگ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی قرار دیا ہے۔