پاکستانی شیعہ خبریں
تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے نوجوان سرفراز حسین زخمی
کراچی میں آج ایک اور شیعہ نوجوان سرفراز حسین کو تکفیری ناصبی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی ۔ ان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شیعہ نوجوان سرفراز حسین زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں دو گولیاں لگی ہیں۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شیعہ تنظیموں اور رہنمائو ںنے شیعہ نوجوان پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے حکومت اور پولیس سے حملہ آور دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح ہی ملیر ندی کے پاس تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان محمد علی شہید اور نواز شدید زخمی ہوچکے ہیں۔