پاکستانی شیعہ خبریں

اسلام آباد مجلس وحدت مسلمین کا امریکی سفارت خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ سیکورٹی اہلکاروں سے جھڑپ

mwm islmbad protestاسلام آباد (شیعت نیوز) امریکہ میں تیار ہونے والی توہین آمیز فلم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری G-6/2 سے امریکی سفارتخانے تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، رکن شوریٰ عالی علامہ محمد اقبال بہشتی سیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی ،سیکرٹری تبلیغات علامہ حسنین گردیزی سیکرٹری شعبہ جوانان علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی سیکرٹری شعبہ فلاح و بہبود نثار فیضی، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری سمیت دیگر اکابرین نے کی۔ شرکائے ریلی نے بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ اور گستاخان رسول ۖ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکی انتظامیہ اور صہیونیت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ گستاخی کے مرتکب امریکہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کیا جائے۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شان رسالت ۖ میں گستاخی کرنے والوں کو اس پاک سرزمین پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا۔ اس کے مکین کسی بھی صورت میں شان رسالت ۖ میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی شان میں کی جانے والی گستاخیوں پر خاموش رہنا بھی سنگین جرم ہے۔ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین اس ضمن میں ہر سطح تک احتجاج کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر گرامی اسلام ۖ عالم اسلام کی سب سے محبوب ترین شخصیت ہیں، جن کی شان میں گستاخی سے پورا عالم اسلام غم زدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہے اور دنیا کا سب سے بڑا انتہاء پرست خود امریکہ اور اس کی حواری قوتیں ہیں۔ تمام عالم اسلام کی ذمہ داری ہے کہ اس بڑے شیطان کے خلاف اپنی بھرپور نفرت کا اظہار کرے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس فلم کی تیاری کے معاونین، سرمایہ کار اور اس میں کام کرنے والے واجب القتل ہیں۔ مظاہرین سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، سکرٹری امور جوانان شیخ اعجاز بہشتی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور توہین آمیز فلم کی تیاری پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قبیح فعل میں ملوث عناصر کسی بھی رو رعایت کے مستحق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button