پاکستانی شیعہ خبریں

خیرپور: امریکی سعودی نوز کالعدم سپاہ صحابہ کی غنڈہ گردی، ایک شیعہ نوجوان زخمی، شدید کشیدگی

shia zakhmi shiitenewsنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوفیاء کی سرزمین صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے تشدد کرر ایک شیعہ نوجوان کو زخمی کردیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے خیرپور شہر کے علاقے میرالی بازار مسجد خلفیہ کے مقام پر ایک شیعہ نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ دہشتگروں کے تشدد کے نتیجے میں شیعہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے گلو چوک کے قریب شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

صوبہ سندھ کےابتدائی علاقے شیعہ مسلمانوں کے لیے پر امن سمجھے جاتے تھے۔ ابتداء سے ہی سندھ صوفیاء اور امام زادوں کی آرام گاہ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اس سرزمین نے ہمیشہ مذہبی منافرت سے نفرت کی ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب اس سرزمین کو بھی پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں میں موجود متعصب کرنل جرنل کی ایماء پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فرقہ وارانہ آگ میں جھونکا جارہا ہے۔ حکومتی بلخصوص محب وطن افسران اور جمہوری اداروں کو سوچنا ہوگا کہ ہم مستقبل میں کیسا پاکستان چاہتے ہیں؟ فرقہ واریت کی آگ میں جلتا ہوا پاکستان یا پھر صوفیاء کرام اور اولیاء اللہ کی تعلیمات کے مطابق مذہبی محبت کا گلستان۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button