پاکستانی شیعہ خبریں

شہیدناموس رسالت رضاتقوی کو سلام پیش کرتے ہیں ملی یکجہتی کونسل

myc ali razaملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کراچی کے ترجمان شہید ناموس رسالت رضاتقوی کی شہادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی
اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی جانب سے اس شہادت کو امت مسلمہ کی غیرت مندانہ ردعمل قراردیتے ہوئے شہید کے خاندان اور مجلس وحدت مسلمین کو خراج تحسین پیش کیا
اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ شہید رضا تقوی کسی خاص مسلک یا جماعت کا شہید نہیں بلکہ ان کا تعلق امت مسلمہ سے ہے اور وہ شہید ناموس رسالت ہیں
اجلاس میں یہ بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ عنقریب امریکی گستاخانہ فلم کے خلاف ملی یکجہتی کونسل مشترکہ لائحہ عمل پیش کرئے گی ،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملی یکجہتی کا وفد دیر بالا میں شہیدہونے والے ناموس رسالت کے شہید اور کراچی میں شہید ہونے والے ناموس رسالت کے شہید رضاتقوی کے گھر خراج تحسین کے لئے جائے گا اور وفد لبیک یا رسول اللہ ریلی میں زخمی ہونے والے عاشقان رسالت کے گھر بھی جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button