ننکانہ صاحب;امام بارگاہ کے متولی سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ایک شہر ننکانہ صاحب میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے امام بارگاہ کے متولی کو شہید کردیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے امام بارگاہ کے متولی سید علمدار حسین کو ننکانہ صاحب کے علاقے میں نشابنایا۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد امام بارگاہ کے متولی سید علمدار حسین کو نشانہ بنانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سید علمدار حسین کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شہر میں سید علمدار حسین کی شہادت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
پنجاب حکومت کی سرپرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کھلم کھلا دہشتگردانہ کاروائی میں مصروف ہٰن تو دوسری طرف پنجاب حکومت کے وزراء خود ان دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرتے نظر آتے ہیں۔