ایک اور شیعہ بے گناہ نوجوان پولیس کی متعصبانہ کاروائی کا شکار
سندھ پولیس کی متعصبانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،متعصب سندھ پولیس نے گذشتہ شب ایک اور بے گناہ شیعہ نوجوان کو حراست میں لے لیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق متعصب پولیس انتظامیہ نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کو گلشن امین میں متعصبانہ کاروائی کرتے ہوئے ایک بے گناہ شیعہ نوجوان سید صائم رضا کو گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ متعصب پولیس کی کاروائی کے وقت شیعہ بے گنا ہ نوجوان اپنے گھر میں استراحت کر رہا تھا اور پولیس کی بھاری نفری نے چادر وچار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بے گناہ شیعہ نوجوان کو بغیر کسی جرم اور ثبوت کے گرفتار کر لیا۔
شیعہ قومی و ملی جماعتوں نے شہر بھر میں میں بلا جواز گرفتار کئے جانے والے شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں غیر قانونی ہیں اور نوجوانوں کو بغیر کسی جواز کے گرفتار کیا گیا ہے۔رہنماؤں کاکہنا ہے کہ پولیس شیعہ بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے ملت جعفریہ کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے تا کہ ناصبی و تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند نہ کی جائے،انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر شیعہ نوجوانوں کو رہا نہیں کیا گیا تو حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔