پاکستانی شیعہ خبریں

ایس ایس پی سینٹرل کیپٹن عاصم قائم خانی بلیک واٹر کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں، علامہ مرزا یوسف حسین

molana mirza rousuf-01ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی اور دیگر رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور محب وطن افسران پر مشتمل انکوائری کمیشن قائم کیا جائے،

چالیس سے زائد بیگناہ افراد کی بلاجواز گرفتار قابل مذمت ہیں،
رینجرزا اور پولیس افسران بلیک واٹر کے ہاتھوں بک چکے ہیں،

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پورے پاکستان میں اہل تشیع کی نسل کشی کی جا رہی ہے، کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سن سے زیادہ اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی اور ان کے قاتل آج تک گرفتار نہیں کئے گئے،ایس ایس پی سینٹرل کیپٹن عاصم قائم خانی بلیک واٹر کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین نے خراسان روڈ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ متحدہ بین المسلمین فورم کے رہنما علامہ علی کرار نقوی اور معروف شیعہ رہنما علی اوسط بھی موجود تھے۔مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ جب سے ایس ایس پی سینٹرل کیپٹن عاصم قائم خانی ٹریننگ کے نام پر امریکہ سے ہوکر آئے ہیں جب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے، ان کی آمد کے بعد ہی شیعہ افراد کی بلاجواز گرفتاریاں شروع ہوئیں ہیں اور گرفتاریوں سے قبل پولیس تھانوں میں موجود شیعہ افراد کو فارغ کردیا گیا ہے۔ رینجرزا اور پولیس افسران بلیک واٹر کے ہاتھوں بک چکے ہیں۔

مرزا یوسف حسین نے مزید کہا کہ رینجرزا اور پولیس کے متعصب افراد نے دہشت گردوں کو ملت جعفریہ کے قتل عام کا کھلا لائسنس دے دیا جبکہ ستم بالائے ستم یہ کہ شیعہ افراد کو بلاجواز جھوٹے قتل کے کیسوں میں فٹ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کے شیعہ دشمن عملہ نے مشترکہ تفتیش میں بے گناہ گرفتار افراد پر پریشر ڈالا کہ وہ علامہ راجہ ناصر عباس ، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ عباس کمیلی کا نام لیں تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متعصب پولیس اہلکاروں نے گزشتہ رات جامع مسجد نور ایمان کا تقدس پامال کیا اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے دفتر میں تھوڑ پھوڑ کی اور ساتھ ہی ساتھ کراچی بھر کے مختلف علاقوں سے چالیس سے زائد شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

علامہ مرزا یوسف حسین کا مزید کہنا تھا کہ آج صبح چار بجے کے قریب کراچی کے مختلف علاقوں میں جن میں ناطم آباد، گلبہار، ناگن چورنگی نگر ہاسٹل،منگھوپیر اور گلشن معمار شامل ہیں سے چالیس سے زائد بیگناہ افراد کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی بلیک واٹر کے اشارے پر کراچی میں موجود رینجرز اور پولیس کے متعصب افسران شہر قائد میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش میں مصروف ہیں مگر ہم ان افسران کی اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان اور بالخصوص کراچی میں امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں پولیس افسران کی فرقہ واریت کی سازش کو اپنی اتحاد کی پالیسی سے ناکام بنائیں گے۔

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک نے کہا کہ حکومت ہمیں تنگ آمد بہ جنگ آمد کی پالیسی پر عمل کرنے پر مجبور نہ کرے۔کیونکہ اگر ایسا ہوا تو حکومت سے ہر طرح کے تعاون کو ختم کردیں گے۔علامہ مرزا یوسف حسین نے گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، سی سی پی او سے مطالبہ کیا کراچی کو فرقہ واریت کی گ میں جھونکنے اور امریکی بلیک واٹر سے ساز باز کرکے ملکی سلامتی کو خطرات میں ڈالنے کے جرم میں ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی اور دیگر رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور محب وطن افسران پر مشتمل انکوائری کمیشن قائم کیا جائے تاکہ پاکستان کو امریکی اور اسرائیلی ایماء پر فرقہ واریت کی سازش سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button