گورنمنٹ آفیسر کو تکفیری وہابی دہشت گردوں نے کوئٹہ میں شہید کردیا
تکفیری وہابی سعودی نواز دہشت گردوں نے سریاب روڈ پر فائرنگ کرکے گورنمنٹ آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر آف سروے ڈپارٹمنٹ کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سروے ڈپارٹمنٹ اپنے آفس جا رہے تھے کہ سریاب روڈ پر پہلے سے گھات لگائے ناصبی دہشت گردوں نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے محمد محسن شدید زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گرد جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محمد محسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ واضح رہے کہ فرقہ ورانہ دہشت گردی میں ایک دم سے شدت آنے کی ایک بڑی وجہ شیعیان پاکستان عاشقان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تحریک ناموس رسالت میں کلیدی کردار کو قرار دیا جارہا ہے۔ تحریک ناموس رسالت میں اس وقت تیزی آئی تھی کہ جب شیعیان پاکستان نے کراچی و لاہور میں امریکی قونصلیٹ تک تمام روکاوٹوں کو توڑ کر پہنچنے کے بعد پرچم لبیک یا رسول اللہ نصب کردیا تھا۔
انہی امریکی ایجنٹوں تکفیری دہشت گردوں نے تحریک ناموس رسالت اور مسلمانان پاکستان کے عظیم اتحاد کو سبو تاژ کرنے کی کوششیں یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۲۱ ستمبر سے شروع کردی تھیں اور اب یہی ایجنٹ معصوم شیعوں کو رسول اکرم سے محبت کی سزا دے رہے ہیں۔