کراچی:شہید زوالقدر کی نماز جنازہ ادا کردی کئی لبیک یاحسین علیہ السلام کی صداوں میں سپردخاک
شیعت نیو ز کے نمائندے سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات امریکی سعودی نواز کالعدم جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڑ پر میاں زوالقدر شہید ہوگئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کل رات 47 سالہ شیعہ میاں ذوالقدر علی ولد میاں محمود علی کو کالعدم جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ شہید کا جسد خاکی امام خیرالعمل مسجد شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کی گئی تھی شہید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امام بارگاہ خیرالعمل میں ہی ادا کی گی۔ جبکہ شہید کو مقامی قبرساتن میں لبیک یاحسین علیہ السلام کی بلند صداوں میں سپردخاک کیا گیا
واضح رہے کے گزشتہ تین دن میں کالعدم سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) کے ہاتھوں پاکستان کے شہر کوئٹہ اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں 12 مومنین شہید ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان شیعہ مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔