اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کتنے شیعہ مسلمان رہتے ہیں؟
کتنے پاکستانی شیعہ مسلمان ہیں یہ بات ہر فرد کو معلوم ہونا چاہئیے خصوصاً شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس بات سے نا بلد نہیں ہونا چاہئیے۔ایک ممتاز صحافی محمد مالک کی جانب سے پاکستان میں بسنے والے شیعہ مسلمانوں کی تعداد کے عنوان سے شیعہ مسلمانوں کو شدید حیرت ہوئی ہے جبکہ ممتاز صحافی محمد مالک نے پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے عنوان سے دہشت گردوں کے خلاف ایک اچھا پروگرام کیا ہے تاہم پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی اصل تعداد کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شیعہ مسلمان سترہ ملین (ایک کروڑ ستر لاکھ) ہیں ،جبکہ ممتاز شیعہ عالم دین علامہ حسن ترابی (جو کہ شہید ہو چکے ہیں) نے آج سے دس سال (ایک دہائی) قبل کہا تھا کہ پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی تعداد چالیس ملین (چار کروڑ ) ہے اور حال ہی میں ایک شیعہ تنظیم کے رہنما نے کہا ہے کہ پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی تعداد پچاس ملین (پانچ کروڑ ) سے تجاوز کر چکی ہے۔
امریکہ کی خفیہ ایجنسی کی دنیا کی حقیقت کی کتاب میں لکھا گیا ہے کہ پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی تعداد 20فیصد ہے جبکہ وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان شیعہ مسلمانوں کی دنیا میں دوسری بڑی آباد ی والا ملک ہے اور اسی طرح دوسرے زرائع کے مطابق بھی پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی تعدادکل آبادی کا 20فیصد سے 25فیصد کے درمیان ہے۔
پاکستان میں یہ ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ تھے کہ جنہوں نے پہلی مرتبہ پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی آبادی کا غلط تناسب ۵فیصد بیان کیا تھا۔جبکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا 3 فیصد آبادی اقلیتوں کی ہے جنہیں اپنے مذہبی عقیدہ کے مطابق پاکستان میں زندگی بسر کرنے کے ساتھ مذہبی رسومات کرنے کی بھی آزادی حاصل ہے۔
پاکستانی شیعہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کو اپنے مذہبی عقیدہ کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح خود بھی شیعہ مسلمان تھے جبکہ آپ کے قریبی ساتھیوں میں راجہ صاحب محمود آبادی،ابوالحسن اصفہانی سمیت نظریہ پاکستان کے خالق علامہ اقبال بھی شیعہ ازم کے قریب تھے۔
پاکستانی مسلمانوں کو یہ افتخار حاصل ہے کہ انہوں نے ناصبی و تکفیری نظریہ کو پاکستان میں مسترد کر دیا ہے اور پاکستا نی شیعہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں اور دہشت گردی کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش گردانا جاتا ہے اور ایک شیعہ کا قتل قائد اعظم محمد علی جناح کا قتل سمجھا جاتا ہے اور پاکستان کا قتل سمجھا جاتا ہے،لہذٰا شیعہ مسلمانوں کے خلاف ساش کو دفن کیا جانا چاہئیے۔