پاکستانی شیعہ خبریں

شہیدعلی رضا نے گولیوں کی بوچھاڑ میں جان دیکر ثابت کردیا کہ وہ نام اور کام میں علی تھا، مولانا صادق تقوی

shiitenews raza taqviمجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور شہید علی رضا تقوی کے بھائی مولانا صادق تقوی نے کہا ہے کہ شہیدعلی رضا نے گولیوں کی بوچھاڑ میں اپنی جان دے کر شیعیت اور اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، شہید علی رضا نے ثابت کردیا کہ میں نام کا بھی علی اور کام میں بھی علی ہوں، آج کا یہ اجتما ع شہید ناموس رسالت ﷺشہید علی رضا تقوی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ لبیک یا رسول اللہ کا مطلب یعنی نظام ولایت فقیہ کا اعلان، دشمن اور استعماری قوتوں سے بیزاری کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع امریکہ کو متنبہ کرتا ہے کہ تم کس کس کو مرواو گے ہماری قوم کا ہر جوان شہید علی رضا کی سیرت پر چلتے ہوئے مرنے کیلئے تیار ہے۔

مولانا صادق تقوی کا کہنا تھا کہ شہید علی رضا اور اس کے بچے آج آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سولہ جون کو پرامن شہریوں پر امریکی کونصلیٹ کے سامنے شہید علی رضا کو جو گولی ماتھے پر لگی تھی آج وہ گولی ہر شیعہ ماتھے پر کھانے کو تیار ہے لیکن حرمت رسول پر کوئی آنچ نہیں دے گا۔ انہوں نے کہاکہ ناصر باغ کا یہ اجتماع شہید کے خون سے تجدید عہد کا اعلان کرتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ تیرے خون کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور امریکی پٹھووں کو مار بھگائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جوانوں اپنی جوانی کی قدر کرو اور میدان عمل میں رہتے ہوئے حق کا ساتھ دو۔ آج کا یہ اجتماع اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ ہم کل بھی ناموس رسالت ﷺ پر جان قربان کر چکے ہیں اور آئندہ بھی اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید علی رضا تقوی ایک سچا مصطفائی اور کربلائی انسان تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button