کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں ایک شیعہ نوجوان شہید ، مسجد پر حملہ
کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں تکفیری ناصبی دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں ایک شیعہ جوان شہید ہوگیا جبکہ قصبہ کالونی میں ایک شیعہ مسجد پر حملہ بھی کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی/سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے اپنے شریک جرم دہشت گرد کے جنازے کے موقع پر قصبہ کالونی ڈھاءی نمبر پر علی مسجد پر فاءرنگ کرکے حملہ کیا۔ تاہم وہاں موجود افراد کی جانب سے جوابی فاءرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں نے راہ فراراختیار کی۔
انہی دہشت گردوں نے بعد ازاں کٹی پہاڑی کے علاقے میں شیہ آبادی پر حملہ کیا۔ ان کی فاءرنگ کے نتیجے میں ایک شیعہ جوان سجاد کاظمی عرف سجاد بلتی شہید ہوگیا۔ شہید سجاد بلتی پیپلز پارٹی ضلع وسطی کا عہدیدار تھا۔
یاد رہے کہ کٹی پہاڑی کے علاقے میں بد نام زمانہ دہشت گرد گروہ طالبان اور اس سے ملحق بعض دیگر دہشت گرد گروہ کافی عرصے سے فعال ہیں۔ لیکن حکومت اور پولیس نے ان کے خلاف اب تک کوءی بڑی کارواءی نہیں کی ہے۔