ایک سو سے زائد شیعہ عمائدین کے قتل میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کا سربراہ گرفتار
کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کی ایک کاروائی میں متعدد شیعہ عمائدین اور نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کا ناصبی یزیدی دہشت گرد قاسم رشید عرف گنجا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کراچی نے متعدد شیعہ عمائدین اور نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کا ناصبی یزیدی دہشت گرد قاسم رشید عرف گنجا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ناصبی یزیدی دہشت گرد کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی سندھ کا سربراہ ہے۔
دوران تفتیش ناصبی یزیدی دہشت گرد قاسم رشید عرف گنجا نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعدد شیعہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے جن میں رضا حیدر (ممبر سندھ اسمبلی)،سید وقار ایڈووکیٹ،عمران زیدی (پرنسپل پولی ٹیکنیک اسکول نارتھ ناظم آباد)،سب انسپکٹر پولیس اصغر تارڑ،ڈاکٹر سید عباس حیدر کو سائٹ ایریا میں نیشنل اسپتال کے ڈاکٹر سید حسن حیدر کو فیریر روڈ پر ،ڈاکٹر انیس جعفری کو جیکسن کے علاقے میں،راہ امام فاؤنڈیشن کے ساجد کاظمی کو لسبیلہ کے قریب،پاسبان عزاء کے نیر زیدی کو محمود آباد میں،سجادیہ اسکاؤٹس کے چیف کو مومن آباد میں،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن فیاض کو گلشن اقبال میں ،علامہ مرزا یوسف حسین کے فرزند مرزا خادم حسین کو ناظم آباد میں،عادل جعفری کو ناظم آباد میں،رمیز زیدی کو محمود آباد،سید مہدی رضا اور احمد رضا کو مومن آباد میں ،گلبہار میں عباس حیدر رضوی کو،مشتاق زیدی کو نیو کراچی میں،موج علی کو لانڈھی میں،بشارت علی ،طاہر حسین اور شاہ سرور کو گلشن اقبال میں،برکت علی اور مسعود عرف موسیٰ کو شاہراہ نور جہاں پر،یاور عباس جعفری کو پی آئی بی کالونی ،نسیم عباس تقوی کو آرام باگ کے علاقے میں،زاکر حسین اور آغا عابد شیرازی کو فیروز آباد میں،رضویہ سوسائٹی کے ساجد علی اور سید آصف رضا کو،شہزاد رضا کو نیو ٹاؤن میں اور نصیر حسین جعفری سمیت دو پولیس افسران کو ملیر مین ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔
سی آئی ڈی پولیس کے فیاض خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے ناصبی وہابی دہشت گرد قاسم رشید عرف گنجا نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گرو ہ لشکر جھنگوی کے اس ناصبی دہشت گرد نے مستقبل میں شیعہ صحافیوں،وکلاء اور ڈاکٹرز سمیت بریلوی اہم شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا تھا ۔پولیس کاکہنا ہے کہ ناصبی دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے ساتھیوں میں عدنان ،دانش چھوٹا،جعفر عبد اللہ ،وسیم بارودی اور دیگر شامل ہیں۔
ناصبی دہشت گرد نے بتایا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے لئے 35دہشت گردوں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی گئی تھی،جبکہ ناصبی وہابی دہشت گرد نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کرتے رہیں گے۔
شیعہ جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت اور عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی سندھ کے سربراہ کو عوام کے سامنے فی الفور پھانسی کی سزا دی جائے ۔