پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ نسل کشی پر اب خاموش نہیں رہ سکتے، کارکن کال کا انتظار کریں، علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasirرحمان ملک شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے جرم میں برابر کے شریک ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو سامراجی قوتیں شیعیان حیدر کرار کے لئے تنگ کر رہی ہیں، ہماری پرامن جدوجہد کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، ہم اس وطن کے وارث ہیں اور دشمنوں کو پتہ ہے کہ محب وطن کون ہیں، اس لئے کوئٹہ سے لے کر پاراچنار اور کراچی سے گلگت بلتستان تک ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان بھر میں کارکنان آمادہ و تیار رہیں، کسی بھی وقت کال دی جا سکتی اور اب اسلام آباد والوں سے حقوق چھین کر لیں گے، جس طرح اس قوم نے اس وقت کے ظالم ڈکٹیٹر جنرل ضیاء کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا، اب ان نام نہاد حکمرانوں کو بھی بتا دیں گے کہ عوام اپنے حقوق لینا جانتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ کوہستان، چلاس، بابوسر ٹاپ سمیت ملک بھر میں فقہ جعفریہ کے افراد کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، رحمان ملک کے جھوٹے وعدوں پر اب اعتبار نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کے ایشو پر واویلا مچانے والی سول سوسائٹی اور میڈیا ہزاروں اہل تشیع کے قتل عام پر خاموش کیوں ہے؟ ہم جانتے ہیں کہ ان کے سرپرست کون ہیں، پاکستان کا داخلی و خارجی نظام اس وقت امریکیوں کے ہاتھ میں ہے اور ہم یہ بھی بتا دینا چاہتے ہیں کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی سپرپاور سے کسی نے ٹکر لی ہے تو وہ صرف شیعیان علی ہیں اور اس سرزمین پاک کو بھی ہم ان غنڈوں اور سامراجی قوتوں سے آزاد کرائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button