غلام رضا نقوی کیس کے پیروکار وکیل شاکر علی کو وہابی دہشت گردوں نے شہید کردیا
آج صبح لاہور ہائی کورٹ کے باہر سعودی نواز کالعدم جماعت کے دہشت گردوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ایماء پر فائر نگ کرکے ایڈوکیٹ شاکر علی رضوی کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ شاکر علی رضوی ہائی ہائی کورٹ سے باہر آرہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے دو موٹر سائکلوں پر سوار دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ بہت شدید تھی اور شاکر علی رضوی اپنے آفس سے با ہر نکل کر آرہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر اندھا دندفائرنگ کردی۔
واضح رہے کہ ایڈوکیٹ شاکر علی رضوی ۱۳ سال سےاسیر ملت جعفریہ مولانا غلام رضا نقوی کے کیس کی پیروی کر رہے تھےاور ۲۲ اکتوبر کو اپیل کی سماعت ہونی تھی۔
شہید ایڈوکیٹ شاکر علی رضوی کا جسد خاکی رام گنگا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکے اہل خانہ اور وکلا کی بڑی تعداد موجود ہے۔ وکلا نے عدالتوں کے بائکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔