پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: گزشتہ رات فائرنگ سے زخمی ہونے والے ذوہیب علی زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

shiitenews shia murderنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحا بہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے زوہیب زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے کل رات کراچی کے علاقے ناظم آباد بلاک ایم تھانہ تیموریہ کی حدود میں 3 شیعہ مومنین کو فاسٹ فورڈ سینٹر کی دوکان میں نشانہ بنایا تھا دہشتگردوں کی فائرنگ سے تینوں مومنین شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا تھا انھیں زخمیوں میں 30 سالہ زوہیب ولد علی حسن بھی شامل تھے جو اب سے کچھ دیر پہلے زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آخری اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے 30 سالہ زوہیب ولد علی حسن کو غسل و کفن کے لیے آغا خان اسپتال سے مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار ملیر منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button