پاکستانی شیعہ خبریں

دنیا میں جہاں بھی اسلامی حکومت قائم ہوگی ہم اس کے حامی ہیں//ہم پاکستان میں امریکی مداخلت کے مخالف ہیں ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

raja nasirمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ترکی کی نیوزایجنسی اناتولو کو مختلف مسائل پر ایک انٹریودیا جس کا کچھ حصہ ہم یہاں پیش کررہے ہیں ۔

آپ نے اناتولو کو انٹریو دیتے ہو ئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں جہاں بھی اسلامی حکومت قائم ہوگی ہم اس کے حامی ہیں ،انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستانی شیعہ ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر حوالے سے اپنے فرائض ادا کریں جو کوئی بھی ہمارے وطن کے حق میں اچھی بات کریگا اچھا رول پلے کریگا ہمیں قبول کر لینا چاہیے لیکن اگر کوئی ہمارے وطن میں مداخلت کرنا چاہے تو ہمیں یہ قبول نہیں ہوگا ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ آزاد اور خود مختار پاکستان اہل وطن کے علاوہ خطے اور پوری دنیا کے فائدے میں ہے ،ہم پاکستان میں امریکی مداخلت کے مخالف ہیں ۔
سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اس سوال کے جواب میں کہ بلوچستان میں اہل تشیع کا ہرروز قتل عام ہورہا ہے تو کیا آپ کو خوف محسوس ہوتا ہے کیا آپ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں کہ آپ نے اپنے آفس میں بھی گارڈ رکھا ہوا ہے جواب میں کہا کہ دیکھئے پورے ملک میں ناامنی تو ہے آپ جانتے ہیں کہ جی ایچ کیومیں حملہ ہوا ،کامرہ اور مہران بیس پر حملہ کیا گیا ،مارکیٹوں ،بازاروں یہاں تک سری لنکا کی کرکٹ ٹیم تک پر حملہ ہوا جس کے سبب پاکستان میں بیرونی کھلاڑی آتے ہوئے کترانے لگے تو پورے ملک میں سیکوریٹی مسائل تو ہیں ،بلوچستان میں پہلی بات تو یہ ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں دوسری بات یہ ہے کہ بلوچستان میں پاکستان دشمن قوتیں فعال ہیں ،حکومتی ناہلی کے سبب بلوچستان میں پاکستان دشمن قوتیں بدامنی رکھنا چاہتیں ہیں اور اسکے لئے شیعہ ایک آسان ٹارگٹ ہے ،وہاں مذہب قوم قبیلے کے نام پر قتل کیا جارہا ہے بدامنی پھیلانے کے لئے وہ کچھ بھی کر رہے ہیں جو انہیں ممکن نظر آتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان القاعدہ بلا تفریق تمام مسلمان فرقوں کو نشانہ بناتے ہیں یہ صرف طاقت اور اسلحہ کے زور پر اپنی بات مسلط کرنا چاہتے ہیں یہ پاکستان اور اسلام دشمن ہیں اسلام کبھی بھی اسلحہ کے زور پر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیتا اور نہ ہی پاکستان کا آئین اس کی اجازت دیتا ہے آئین پاکستان کہتا ہے کہ اگر آپ طاقتور بننا چاہتے ہیں تو پھر عوامی جدوجہد کریں ،عوامی حمایت حاصل کریں ووٹ لیں پارلیمنٹ میں آئیں۔
اس انٹریو اور اناتول نیوز کے مزید تند و تیز سوالات جو کہ عالمی مسائل ،عالم اسلام کے مسائل کے حوالے سے ہے کی دوسری قسط عنقریب شائع کی جائے گی ،اگلی قسط میں یہ بھی ملاحضہ کیجئے کہ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ترکی کی عوام اور خاص کر وزیر اعظم کو کیا اہم مشورہ اور پیغام دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button