کراچی مجلس وحدت کی جانب سے پارک میں جشن غدیر اور چراغاں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے عید غدیر کی مناسبت سے سالانہ جشن عید غدیر و چراغاں کا انعقاد علامہ رشید ترابی پارک انچولی سوسائٹی میں کیا گیا۔ پروگرام میں بچوں کی تفریح کے لئے تفریحی گیمز اور جھولے بھی موجود تھے، جبکہ اس موقع کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔ پروگرام میں میدان غدیر کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے پالان کا منبر بھی بنایا گیا اس موقع پر پورے پارک میں چراغ روشن کئے گئے۔ بعد ازاں وسیم الحسن عابدی سمیت دیگر منقبت خوانوں نے امام علی (ع) کی شان میں اپنے کلام پیش کئے جبکہ مولانا میثم خوئی نے اختتامی دعا کرائی، اختتامی دعا کے بعد بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔ پروگرام میں مومنین و مومنات نے اپنی فیملی کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی
ملت جعفریہ پاکستان 18اٹھارہ ذوالحج تا24چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت مناے گئی۔ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی ،اور دیگر رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عید غدیر کی مناسبت سے منعقدہ محفل چراغاں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ عالم اسلام کو عید غدیر کے با مسرت موقع پر پورے عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں اور 18اٹھارہ ذوالحج تا24چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حج الوداع کے روز پیغمبر اکرم کے توسل سے خدا نے دین کو مکمل کر دیا اور حضرت محمد ﷺ نے تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا جس میں ولایت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سپرد کی گئی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ اٹھارہ ذوالحج کی مناسبت سے عید غدیر کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کراچی شہر میں بھی چراغاں ،سیمینارز،لیکچرز،اور دیگر تربیتی پروگرام سمیت محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا اور جس میں اٹھارہ ذوالحج کی اہمیت کے عنوان پر علماء اور اسکالرز خطابات کریں گے اور اس عظیم عید کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے اتحاد اور یگانگت کے لئے عید غدیر کا موقع انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم تمام مسلمانوں کو چاہئیے کہ اس موقع پر غدیر اور ولایت کا حق ادا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا علی انوار ،مولانا کریمی ۔اصغر زیدی ، ،آصف رضوی ،آغامبشیر حسن ،میثم عابدی ، بھی ہمراہ موجود تھے