پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری امریکی سعودی نواز کا لعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت )کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

aftab jafferyشیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق آج صبح علامہ آفتاب حیدر جعفری کو انکے ساتھی شاہد علی سمیت پارکنگ پلازہ صدر کے قریب اس وقت شہید کردیا جب وہ اپنے آفس جارہے تھے ۔شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری اور شاہد علی کا جسد خاکی جناح اسپتال سے فاطمیہ غسل خانہ نمائش چورنگی منتقل کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف خطیب و ذاکر اہلبیت علیہ السلام علامہ آفتاب حیدر جعفری کو انکے آفس کے ساتھی شاہد علی کے ساتھ آج صبح انکے دفتر(حبیب بینک پلازہ ) جاتے ہوئے امریکی سعودی نواز کا لعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت )کے دہشت گردوں نے پارکنگ پلازہ صدر کے قریب اندھادہند فائرنگ کر کے شہید کردیا ۔ شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری کے اہل خانہ کے مطابق کافی عرصے سے شہید اپنے دفتر کے دوست شہید شاہد علی کی کار میں انکے ساتھ ہی آفس جا رہے تھے۔ اور عموماً جائے حادثہ والا راستہ ہی اختیار کرتے تھے ۔عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی شہید شاہد علی جٹ لائن سے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب پہنچے کا لعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت )کے دہشت گردوں نے دونوں اطراف سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں شہید شاہد علی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا دونوں کو فوراً جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں پر علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری بھی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔دونوں شہداء کے جسدِ خاکی کو جناح ہسپتال سے جلوس کی صورت میں فاطمیہ غسل خانہ نمائش چورنگی منتقل کردیا گیا ہے ۔دونوں شہداء کی مشترکہ نمازِ جنازہ آج بعد نماز مغربین ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری شہر کراچی میں شیعہ قومیات کے حوالے سے بہت زیادہ معروف شخصیت تھے ۔ آپ مختلف شیعہ تنظیموں میں فعال کردار ادا کر تے ہے ہیں ۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے بانی رہنماؤں میں آپ کا شمار ہوتاتھا۔ آج کل شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری معروف شیعہ مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین میں بہت زیادہ فعال کردار ادا کر رہے تھے ۔
کراچی شہر میں کسی تنظیم ، انجمن ،ادارے کا پروگرام ہو شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری کی وہاں شرکت لازمی ہوتی تھی ۔ آپ شیعہ مکتب کے تمام حلقوں میں امتیازی حیثیت رکھتے تھے ۔
محرم الحرام سے قبل علامہ آفتاب حیدر جعفری کی شہادت شہر کا امن و امان تباہ کرنے کی کالعدم تنظیموں کی سازش ہے۔اور ملت کوجعفریہ کا عظیم نقصان ہے ۔ اس عظیم سانحے پر حکومت کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی نہ جانے ماہِ محرم الحرام میں کن کن سانحات کا شکار کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button