کراچی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تحریک طالبان سے ذیادہ کالعدم لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں ۔(ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب )
کالعدم لشکر جھنگوی کے کارکنان شہر کراچی میں بینک ڈکیتیوں ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں کا لعدم تحریک طالبان سے ذیادہ ملوث ہیں اور سی آئی ڈی کے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ان خیالات کا اظہار(ایس ایس پی سی آئی ڈی) راجہ عمر خطاب نے روزنامہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس قسم کے کوئی شواہد موجود نہیں کہ جن کی بنا پر ہم یہ کہیں کہ کراچی کے پرانے علاقوں لیاری ، کھارادر ، کھڈہ مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان کے کارکنان موجود ہیں ۔اس کے بر عکس ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کے پاکستان بھر میں اور خصوصاً شہر کراچی میں شیعہ اور بریلوی اہلسنت کے قتل عام میں کالعدم لشکر جھنگوی کے کارندے ملوث ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس بات کہ بھی ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے کارندے لیاری گینگ وار کے فعال افراد کے ساتھ بہتہ خوری میں بھی ملوث ہیں اور شہر کے بڑے بڑے تاجروں اورصنعت کاروں کو بہتے کی پرچیاں دے کر بہتہ وصول کرتے ہیں ۔ ہم نے ان پرچیوں پر موجود ان بہتہ خوروں کے فون نمبرز سے انھیں تلاش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس سلسلے میں ہم دیگر ایجنسیس کی بھی مدد لے رہے ہیں ۔انہوں نے آخر میں یہ بھی کہا کے گزشتہ 3ماہ کے دوران قتل ہونے والے 70سے زائد شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل میں بھی کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے کارندے ملوث ہیں اور ہمارے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔افسوس کے پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی اتحادی حکومت شہر کراچی میں ہونے والے شیعہ قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔