پاکستانی شیعہ خبریں

لاڑکانہ: ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی جانب سے امام حسین علیہ السلام کی شان میں گستاخی

ghazi forcلاڑکانہ میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے نواسہ پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،امام حسین علیہ السلام کی شان میں نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے محرم میں لگائی جانے والی پانی کی سبیل پر حملہ کیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں ناصبی دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے سبیل امام حسین علیہ السلام پر حملہ کیا اور امام حسین علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ محرم الحرام میں شیعہ اور سنی مسلمان حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں پانی کی سبیلوں کا اہتمام کرتے ہیں جہاں چوبیس گھنٹے لوگ پانی پی کر مستفید ہو تے ہیں۔اہل سنت مسلمان حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو مذہبی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں ۔
دوسری جانب کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ گذشتہ طویل عرصے سے اس کوشش میں مصروف عمل ہے کہ شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈال کر شہادت امام حسین علیہ السلام سے دور کیا جائے۔جس کی وجہ سے ناصبی یزیدی دہشت گرد محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی اس طرح کی گھناﺅنی سازشیں شروع کر دیتے ہیں تا کہ شیعہ و سنی مسلمانوں کو امام حسین علیہ السلام کی یاد منانے سے روکا جائے اور دونوں کے درمیان تفریق پیدا کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button