پاکستانی شیعہ خبریں

چار ناصبی دہشت گرد وں کی عزاداری کے جلوسوں پر حملوں کی سازش کا انکشاف

wahbi deshatgardچار ناصبی وہابی تکفیری دہشت گرد محرم الحرام میں عزاداری کے جلوسوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کی تحویل میں گرفتار ایک یزیدی ناصبی دہشت گرد نے بتایا ہے کہ چار ناصبی تکفیری دہشت گرد محرم میں جلوسوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
مقامی انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق منگھو پیر کے علاقے کنواری کالونی سے گرفتار کئے جانے والے ناصبی طالبان دہشت گرد کا نام اختر محسود ہے جس کے قبضہ سے ایک خود کش دھماکہ کی جیکٹ،ایک واکی ٹاکی سیٹ،کیمرے،ہینڈ گرنیڈاور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔
اطلاعات کے مطابق خفیہ ایجنسیوں اور حساس اداروں کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے دوران ناصبی دہشت گرد نے بتایا ہے کہ یکم محرم سے 10محرم تک عزاداری کے جلوسوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے جبکہ چار ناصبی طالبان دہشت گرد جلوسوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ناصبی دہشت گرد نے بتایا ہے کہ عزاداری کے جلوسوں کو 8اور 10محرم کے درمیان دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے جبکہ دہشت گردی کی کاروائی کے لئے رکشہ اور موٹر سائیکل استعمال ہو سکتے ہیں۔
اختر محسود نامی طالبان ناصبی دہشت گرد قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث ہے۔تفتیش کے دوران اس نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ میں اس کا گروپ ملوث ہے۔
دوسری جانب پولیس آفیسر ایس ایچ او ناصر محمود نے ناصبی دہشت گرد کی گرفتاری کے حوالے سے کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کروائی اور نہ ہی انکار کیا ہے تاہم ان کاکہنا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button