پاکستانی شیعہ خبریں

راولپنڈی:جلوس عزاء میں بم دھماکہ ، خود کش حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری منتقل

pindi blastشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق ڈھوک سیداں میں دو روز قبل خودکش دھماکے کے مبینہ حملہ آور کے جسم کے اعضاء کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے فارنزک لیبارٹری منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماتمی جلوس پر خودکش حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور کے چہرے کا آدھا حصہ سمیت سر کی کھال اور جائے وقوعہ سے ملنے والی چند انگلیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال سے لاہورکی فارنزک لیبارٹری منتقل کردیا گیا تاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے حملہ آور کی شناخت کے عمل کو مکمل کیا جاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر تفتیشی ادارے دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد سمیت جائے وقوع سے ملنے والے دو ہینڈ گرینیڈ کا بھی معائنہ کریں گے۔
واضح رہے کہ 5محرم الحرام کو راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے ڈھوک سیداں میں عزادارانِ امام حسین (ع) کے ماتمی جلوس کو امریکہ و سعودیہ نواز وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا کہ جب ہزاروں کی تعداد میں مومنین سید الشہداء (ع)کو کربلا کے 72شہداء کا پرسہ پیش کررہے تھے۔ اس سانحے میں 23عزادارانِ سید الشہداء (ع)نے جامِ شہادت نوش کیا تھا جن میں 4اہلسنت عزادار بھی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button