پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان: امام بارگاہ کے قریب بم دھماکہ، چار بچوں سمیت سات عزادار شہید،درجنوں زخمی

dikhan blast1ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بنوں چونگی میں امام بارگاہ کے قریب بم دہماکہ ہونے سے 4 بچوں سمیت 7 عزادار شہیدہوئے ہیں جبکہ 30 عزادار زخمی ہو گئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ۹ محرم الحرام کو ”یوم تاسوعا “ کے موقع پر مک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول (ص) امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجالس عزاءاور جلوسوں کا انعقادکیا گیا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان میں بنو کے ایک مقام چونگی میں امام بارگاہ کے قریب ناصبی یزیدی تکفیری دہشت گردوں نے بم دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سات عزادران امام حسین علیہ السلام شہید اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شہید ہونے والے چار بچوں کی عمریں بارہ سے چودہ سال بتائی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیزمواد کچرے کے ڈھیر میں رکھا گیا تھا جس سے ریموٹ کنڑول بم کے ذریعے اڑایا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ اورمختلف شاہراہوں پر فوج تعینات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بارہ بجے سے سول کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ ہنگو جانے والے راستوں کو بھی سیل کردیا گیا تھا۔ شہر کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے اور موبائل، وائر لیس سروس معطل اور موٹر سائیکل پر پابندی عائد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button