پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ: تکفیریوں کا شیعہ بھائیوں پر حملہ ایک بھائی شہید ایک بھائی زخمی

Shd Ashfaq Hussain Quettaکوئٹہ کے فوجی علاقے میں واقع عسکری پارک میں اشفاق حسین اور الطاف حسین ولد اسحاق حسین تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے جس کے نتیجے میں ایک شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق كل رات عسكرى پارک كے قريب تكفيرى دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں اشفاق حسین اور الطاف حسین کو زخمی کردیا جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اشفاق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ان کے بھائی الطاف حسین سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ دونوں بھائی پولیس کانسٹیبل ہیں۔
شہید اشفاق حسین کے جسد خاکی کو نچاری امام بارگاہ علمدار روڈ سے بہشت زینب ہزارہ قبرستان منتقل کرکے سپرد خاک کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button