پنجاب میں کراچی جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں سید عابد مسعود نقوی ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور اسے کالعدم تکفیری گروہ کا سیاہ کارنامہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی سرپرستی میں دہشت گرد پھر سے منظم ہو رہے ہیں اور بےگناہ معصوم جانوں سے کھیل رہے ہیں، صوبائی وزیر قانون دہشت گردوں کی سرپرست کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
علامہ اسدی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہوش کے ناخن لے اور ایسے لوگوں کو اپنی صفوں میں شامل نہ ہونے دے، بلکہ علی لاعلان میڈیا میں اس بات کی وضاحت کریں کہ شرپسندوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں، لاہور میں پے در پے شیعہ اکابرین کی ٹارگٹ کلنگ کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا، شہید پروفیسر شبہیہ الحسن ہاشمی، شہید جواد نقوی، شہید شاکر علی رضوی اور ابھی عابد مسعود نقوی پر حملہ آخر ہماری پولیس اور ا یجنسیاں کہاں ہیں، کیا ان کا کام قاتلوں کی حفاظت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا پنجاب میں کراچی جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں اور یہ کام ایک منظم منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، ہم پنجاب حکومت کو خبردار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے شہدا کے قاتلوں اور سید عابد مسعود نقوی پر حملہ کرنے والے سفاک درندوں کو گرفتار کر کے حقائق سامنے لائیں، بصورت دیگر ہم ہر قسم کے راست اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اب ظلم و تشدد پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے، قاتل اگر پنجاب حکومت اور انتظامیہ گرفتار نہیں کرسکتی تو اعلان کر دے، عوام اپنی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔