پاکستانی شیعہ خبریں

راولپنڈی: سانحہء ڈھوک سیداں کا ایک اور زخمی درجہ شہادت پر

shahadatشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق سانحہ ء ڈھوک سیداں میں جلوس عزاء میں زخمی ہونے والے ایک اور مومن اظہر شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجام  شہادت نوش کر گئے ۔ شہیداظہر شاہ کی نماز جنازہ امام بارگاہ قصر شبیرڈھوک سیداں میں آج 3بجے سہ پہر ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 6محرم الحرام کو ر اولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں امام بارگاہ قصر شبیرسے نکلنے والے مرکزی جلوس عزاء میں خود کش بم دھماکا کیا گیا تھا۔ جسکے نتیجے میں 23مومنین شہید اور 100 سے زائد مومنین شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔ امریکہ و سعودیہ نواز کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں نے اس خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button