پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: دہشتگردوں کی فائرنگ، راشد نقوی نامی مومن شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر D-11میں واقع غازی پکوان سینٹر پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 32 سالہ شیعہ مومن سید راشد علی نقوی عُرف ہنی بھائی ولد سید شوکت علی نقوی شدید زخمی ہوگئے۔
دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے راشد نقوی کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔مومنین سے دُعائے صحت کی التماس ہے۔