کراچی: شیعہ نسل کشی کے خلاف شیعیان حیدر کرار {ع}کا عظیم الشان احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل
پاکستان بھر اور بالخصوص شہر کراچی میں شیعہ عمائدین اور شیعہ نوجوانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کے خلاف شہر کراچی میں شیعیان حیدر کرار {ع} کااحتجاجی دھرنا آج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر اور خصوصاشہر کراچی میں شیعہ نسل کشی کے خلاف گذشتہ روز شروع ہونے والا احتجاجی دھرنا کامیابی کے ساتھ آج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے تاہم شیعہ نسل کشی کےخلاف شیعیان حیدر کرار نے مورخہ 14دسمبر بروز جمعہ کو بعد نماز جمعہ کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر غیر اعلانیہ مدت کے لئے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جمعہ کے روز احتجاجی دھرنا شروع ہو اتھا جو اب کامیابی کےساتھ دوسرے روز میں داخل ہو گیاشیعہ نسل کشی کے خلاف ہونے والے احتجاجی دھرنے میں تمام شیعہ و قومی جماعتیں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ علماء کونسل،شیعہ ایکشن کمیٹی،آئی ایس او،جعفریہ الائنس سمیت تمام تنظیمیں اور ادارے شامل ہیں۔
جمعہ کے روز شروع ہونے والے احتجاجی دھرنے میں دسیوں ہزار شیعیان حیدر کرار{ع} نے شریک ہیں جن میں خواتین،بچے اور بزرگ سمیت نوجوان شامل ہیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی دہشت گردہی کے باعث شہر میں پہیہ جام اور سخت ہڑتال ہونے کے باوجود دسیوں ہزار شیعہ مظاہرین کوسوں میل کا سفر پیدل طے کرتے ہوئے دھرنے میں شریک ہو رہے ہیں اورتازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک شہر بھر سے دسیوں ہزار عزاداران امام حسین علیہ السلام احتجاجی دھرنے میں شریک ہو رہے ہیں۔
احتجاجی دھرنے کے دوسرے روز دن بھر ماتمی انجمنیں اور سنگتیں عزاداری اور نوحہ خوانی کرتی رہیں جبکہ شرکائے دھرنا کے لئے پانی کی سبیلیں،چائے کی سبیلوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔