پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی : مقامی ذاکر اہلبیت علیہ السلام ناصبی ، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

shiitenews shaheedشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں ذاکراہلبیت علیہ السلام حکیم جاوید بھٹی امریکہ وسعودیہ نواز درندہ صفت وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شہید جاوید بھٹی ذا کر اہلبیت علیہ السلام تھے اور علاقائی سطح پر منعقد ہونے والی مجالس عزاء میں خطابت کیا کرتے تھے ۔ شہیدجاوید بھٹی پیشے کے اعتبار سے ایک حکیم تھے ۔انہیں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ فیوچر کالونی لانڈھی میں اپنے مطب پر موجود تھے۔ذاکراہلبیت علیہ السلام حکیم جاوید بھٹی مو قع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے ۔ شہیدکی میت قانونی کاروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد میت امام بارگاہ ابولفضل العباس علیہ السلام بابر مارکیٹ لانڈھی منتقل کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ امریکی و سعودی ملازم (سپاہ صحابہ )کے دہشتگرد ایک منظم سازش کے تحت لانڈھی قائد آباد کے اطراف میں رہائشی شیعیان حیدر کرار کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ مومنین خوفزدہ ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں ۔ واضح رہے کہ لانڈھی قائد آباد کے علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button