پشاور:دیوبندی پرنٹنگ پریس پرمتنازع موادچھاپنے والا گروہ پکڑا گیا
پشاور میں دیوبندی مذہبی اسکالر کی جانب سے پرنٹنگ پریس پر ایسا مواد چھاپا جا رہا تھا جس کا مقصد شیعہ اور سنی مسلمانوں میں تصادم کروانا تھا۔شیعت نیو زکے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں دیوبندی مولوی نے اپنا ایک پرنٹنگ پریس لگا رکھا تھا جہاں پر شیعہ مسلمانوں کے نام پر متنازع مواد چھاپا جا رہا تھا جس کا مقصد ملک بھر میں شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان تصادم کروانا تھا۔
پشاور کے علاقے لالہ رخ میں پولیس نے چھاپہ مار کر دیوبندی مولوی صادق کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ گھر کے اندر پرنتنگ پریس لگا کر شیعہ مسلمانوں کے نام پر اسلام مخالف کتابیں چھاپ رہا تھا تا کہ شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت کو ہوا دی جائے۔
پاکستان میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ سنہ 1990ء میں بھی اسی طرح کا ایک پرنٹنگ پریس پکڑا گیا تھا جس کو ناصبی تکفیری عناصر چلا رہے تھے اور شیعہ مسلمانوں کے نام پر ایسا مواد چھاپا جا رہا تھا جس سے شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان تصادم کروایا جائے۔واضح رہے کہ یہ پرنٹنگ پریس کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے زیر انتظام چلایا جا رہا تھا جس میں ایسی کتب چھاپی جا رہی تھیں جس میں سنی مسلمانوں کے خلاف باتیں لکھی گئی تھیں ۔
واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فتویٰ دیاہے کہ ایسی تمام باتیں جس سے سنی مسلمانوں کی دل آزاری ہو ناجائز ہیں۔