پاکستانی شیعہ خبریں

ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

sajidnaqvi ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ارض وطن کو خوشحالی کی طرف گامزن کرنے اور صحیح معنوں میں جمہوری اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے تمام مثبت و تبدیلی کی سوچ رکھنے والی قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، سربراہ تحریک منہاج القرآن کے نظریہ کا احترام کرتے ہیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ و ممتاز دینی سکالر علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وحدت امہ کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نتیجہ خیز تبدیلی، عدل و مساوات کا قیام، عوام کی خوشحالی اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تمام مثبت سوچ رکھنے والی قوتوں کو وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکٹھا ہونا ہوگا، کیونکہ ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف اور صرف اتحاد میں مضمر ہے، جس کے ذریعے ملک و قوم کیخلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور ملک میں توانائی، مہنگائی بحران سے لے کر پورا ملک دہشت گردی و بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مثبت اور واضح تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ عوام آئندہ مثبت، محب وطن اور ایماندار نمائندوں کا چناؤ کریں، تاکہ ملک کو جدید خطوط پر استوار کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ملکی حالات کے تناظر میں نظریات کے درست اطلاق کے ذریعے، مثبت سوچ اور رویوں کی ترویج کے باعث ہی دیرپا امن قائم کیا جاسکتا ہے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button