پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، عظمت علی شہید
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی 4 نمبر امام بارگاہ کے پاس ایک دوکان پر کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ(لشکر جھنگوی) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 48 سالہ شیعہ مومن عظمت علی ولد رحمت علی شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والے عظمت علی ولد رحمت علی شاہ فیصل کالونی کے ہی رہائشی ہیں مورغہ 25 محرم کاجلوس ان کے گھر سے بر آمد ہوتا ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ 4 گولیاں شہید عظمت کو لگی ہیں۔ شہید کو جناح اسپتال منقتل کردیا گیا ہے آخری اطلاعات کے مطابق شہید کو جناح اسپتال سے حسینی مشن امام بارگاہ منتقل کیا جائے گا۔