پاکستانی شیعہ خبریں

قائداعظم ایک عہد ساز شخصیت کے حامل تھے انکا نام رہتی دنیا تک باقی رہے گا، اطہر عمران

athar imran امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائداعظم ایک نڈر، بے باک اور اصول پسند سیاستدان تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی مسلمان قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے وقف کردی تھی۔ قائداعظم ایک عہدساز شخصیت کے حامل تھے، جن کا نام رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔ ان کا شمار دنیا کے عظیم سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ اگر آج کا سیاستدان واقعاً پاکستان کو ترقی کی منازل کی طرف لے کر جانا چاہتا ہے تو اُسے قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حاصل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ مسلمان اپنے مذہب و عقیدہ کے مطابق آزادی سے زندگی گزار سکیں، جہاں پر عدل، انصاف، اخوت اور مساوات کا بول بالا ہو مگر آج کا پاکستان اس سے یکسر مختلف ہے۔ یہاں پر کرپشن، عدم تحفظ، بددیانتی اور استحصال کا راج ہے۔
 
اطہر عمران نے مزید کہا کہ تحریک پاکستان میں جہاں ہر طبقہ، قوم اور عمر کے لوگوں نے شمولیت اختیار کی، وہاں طالب علموں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور ہر وقت قائداعظم کے دست راست کے طور پر رہے۔ آج جب ملک دشمن استعماری طاقتیں پاکستان کو بدامنی، افراتفری، عدم تحفظ اور ناخواندگی کی فضا میں دھکیل کر غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں، تو وہاں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نوجوان اپنی تعلیم پر فوکس کرتے ہوئے پاکستان کے استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button