پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ناصبی دہشت گرد فرار، ایم کیو ایم سے تعلق

mqm shia killingکراچی میں جاری شیعہ نسل کشی میں ملوث تین ناصبی تکفیری دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل سی آئی ڈی پولیس نے گلبہار میں واقع عثمانیہ کالونی میں چھاپہ مارا تاہم مطلوبہ تینوں دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سی آئی ڈی پولیس کاکہنا ہے کہ ان کو اطلاع ملی تھی کہ گلبہار کے علاقے عثمانیہ سوسائٹی میں تین ناصبی تکفیری دہشت گرد جن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بھی ہے موجود ہیں۔تاہم پولیس نے مطلوبہ ناصبی دہشت گردوں گلبہار کے سیکٹر ممبر کامران قریشی ،ایم کیو ایم گلبہار کے یونٹ نمبر 188 کے انچارج ساجد عرل لالہ اور ایم کیو ایم گلبہار کے یونٹ 189کے سابقہ یونٹ انچارج فراست مرزا کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا تاہم تینوں ناصبی تکفیری دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا کہ تینوں مطلوبہ دہشتگرد پیشگی اطلاع کی بدولت شہرسے فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق تینوں ملزمان اپنے شیعہ دشمن رویّے کی بناء پر علاقے میں کافی معروف ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button