چہلم امام حسین علیہ السلام، ملک بھر میں مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ
دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں جمعرات کے روز نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مناسبت سے مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں سمیت قصبوں میں چہلم امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء نکالے جا رہے ہیں۔
چہلم امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کی مناسبت سے گذشتہ شب ،شب غم کے عنوان سے منائی گئی اور مجالس عزاء بپا ہوئیں جس میں علمائے کرام،ذاکرین اوع خطباء نے امام حسین علیہ السلام اور آپ (ع) کے باوفا ساتھیوں کی شہادت کے عنوان سے مجالس پڑھیں جس کے بعد جلوس ہائے عزاء برآمد ہوئے اور سینہ زنی و نوحہ خوانی کرتے ہوئے عزاداران امام حسین علیہ السلام نے پیغمبر اکرم (ص) کو اور جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کو شہدائے کربلا اور امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر پرسہ دیا۔
ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی آج چہلم امام حسین علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہاہے جبکہ شہدائے کربلا اور امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے شہر بھر میں گھروں اور امام بارگاہوں میں رات بھر سے مجالس عزاء اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے ۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزاء نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا۔
کراچی میں مرکزی جلوس عزا ء میں لاکھوں کی تعداد میں عزاداران امام حسین علیہ السلام موجود ہیں جن میں معصوم بچے،خواتین،جوان اور بزرگوں سمیت خواتین کی گودوں میں شیر خوار معصوم بچے اور بچیاں بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اور بالخصوص شہر کراچی میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے عزاداری کے اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کی خطر ناک دھمکیوں کے با وجود عزاداران امام حسین علیہ السلام سیرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام پر کاربند ہوتے ہوئے عزاداری کے اجتماعات میں شریک ہیں اور لبیک یا حسین علیہ السلام کی سفید اور سرخ پٹیان سروں پر باندھی امام حسین علیہ السلام سے عہد کر رہے ہیں کہ اگر آج بھی اسلام اور عزاداری پر آنچ آئی اور وقت پڑا تو اے ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام ہم اپنی جانوں ،اپنی اولادوں کو آپ (ع) پر اور اسلام کی راہ پر قربان کر دیں گے ۔
یاد رہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے اور امام علی علیہ السلام و سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے فرزند ہیں ۔آپ(ع) کو یزید بن معاویہ (ملعون ابن ملعون) نے سنہ 61ہجری میں آپ کے اہل و عیال کے ہمراہ اور آپ(ع) کے باوفا ساتھیوں کے ساتھ شہید کر دیا تھا جبکہ آپ(ع) کے خانوادے کے افراد کو اسیر بنا لیا تھا۔