پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران کا دورہ پارا چنار

atharimran isoامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے پارا چنار کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی کابینہ کے اراکین انیس الحسن، ابوذر مہدی، تجمل، ناصر اور امجد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جنہوں نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر اقتدار علی شایان، سینئر ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بعد ازاں تمام اراکین نے العارف اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔ جہاں مرکزی صدر نے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی اور تعلیم کی اہمیت پر گفتگو کی۔ علاوہ ازیں پارا چنار پریس کلب میں شہید رضا حسین کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے خانوادہ شہید اور رفقاء شہداء کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا مشن جس کیلئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا کو جاری رکھا جائے اور آج کا یہ سیمینار بنیادی مقدمہ ہے۔ ہمیں شہید کے راستے اور افکار کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر اقتدار علی شایان نے پشاور میں حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر میں اضافہ اور سیشن جج احتشام علی پر قاتلانہ حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ایک مہینہ میں 6 اہم شحصیات پر قاتلانہ حملے ہوئے۔ جن میں 3 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ جبکہ صوبائی حکومت بےبسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر بالخصوص پشاور میں شیعہ نسل کشی بند کی جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button