کوئٹہ : سانحہ علمدار روڈ کا ایک اور زخمی شہید
دیگر شدید زخمی مومنین کے ساتھ حاکم علی کو بھی علاج کے لئے کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا ۔ جہاں ۱۹ دن ذندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کہ بعد آج صبح حاکم علی ذندگی کی بازی ہار گئے ۔سانحہ علمدارروڈ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد ۹۰ کے قریب پہنچ چکی ہے ۔
شہید حاکم علی کی میّت غسل و کفن کے لئے فاطمیہ کمیونٹی سینٹر نمائش منتقل کی گئی ہے ۔جہا ں سے شہید کی مّیت بذریعہ ہوائی جہاز کوئٹہ منتقل کی جائیگی اور تدفین قبرستان شہداء بہشتِ زینب (س)میں ہوگی ۔