پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں علما اور ہنگو میں نمازیوں کو نشانہ بنانیوالا ایک ہی گروہ ہے، علامہ امین شہیدی

ameen shaeediمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں وفاقی و صوبائی حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں علماء کرام کو اور ہنگو میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے ایک ہی گروپ کے لوگ ہیں، یہ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان بلکہ شیطان کے آلہ کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ملک میں مختلف مکاتب فکر کو باہم دست گریباں کرانا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے لئے استعماری طاقتیں انہی شرپسندوں کے ذریعے وطن عزیز کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت سے خوفزدہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل ان شرپسندوں کی پشت پناہی کرتے ہیں اور معصوم مسلمانوں کا قتل عام کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیانات سے حیران ہیں کہ موصوف کو دہشت گردوں کی آمد کا بھی پتہ چلتا ہے اور کارروائی کا ٹائم بھی انکے علم میں ہوتا ہے، جو چیز ان کی دسترس میں نہیں وہ صرف پاکستانی محب وطن شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔ علامہ شہیدی نے مزید کہا کہ شدت پسندوں سے مذاکرات دہشت گردی کے مسائل کا حل نہیں بلکہ ان شدت پسندوں کا خاتمہ ہی ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button