پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:تکفیری گرہوں کی فائرنگ سے خرم زخمی
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل کیپیٹل ایریا میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے 35سالہ شیعہ نوجوان خرم شدید زخمی ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والی شیعہ نوجوان خرم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہان ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ڈاکٹرز کے مطابق کالعد م سپاہ صحابہ طالبان دہشتگردوں نے خرم عباس کے جسم کے مختلف جگہ پر گولیاں ماری ہیں جس کی وجہ سے خرم کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔مومنین سے زخمی نوجوان خرم کے لی دعائے صحت کی اپیل ہے ۔
واضح رہے کے کراچی میں گزشتہ تین دنوں پانچ سے زائد شیعہ افراد کو شہید کیا گیا ہے جبکے قانون نافذکرنے والے ادارے دہشتگردوں کے آگئے بے بس نظرآرہے ہیں۔