پاکستانی شیعہ خبریں

ہنگو:سانحہ مسجدِ فضل اللہ کاایک اور زخمی جوان شہید

shia killingشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ہنگو میں جامع مسجد فضل اللہ کے باہر امریکی و سعودی ڈالر خور کالعدم طالبان لشکر جھنگوی کے خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ۲۰ سالہ جوان ملک کمال ولد ملک قیصر علی شہید ہوگیا۔بعد نماز جمعہ جامع مسجد فضل اللہ ہنگو کے باہر خودکش حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد ملک کمال کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تین روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے کہ بعد آج بروز پیر ملک کمال جام شہادت نوش کر گیا ۔ ملک کمال کی شہادت کے بعد سانحہ جامع مسجد فضل اللہ ہنگو کے شہداء کی تعداد ۲۹ ہو گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ہنگو میں جامع مسجد فضل اللہ سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باہر آنے والے مومنین کو امریکی و سعودی نواز کالعدم طالبان لشکر جھنگوی کے خودکش حملہ آورنے خود کو زور دار بم دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ اس دہشتگردکاروائی کے نتیجے میں پہلے ہی ۲۸ مومنین شہید ہوچکے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button