پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی : ناصبی دہشتگردوں کی فائرنگ ایف آئی اے کے شیعہ افسر زوجہ سمیت شدید زخمی
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے گورا قبرستان کے نذدیک ایف ٹی سی بلڈنگ کے پاس امریکی و سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف آئی اے کے شیعہ افسر غلام رضا اور انکی زوجہ فاخرہ زخمی ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق غلام رضا کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی زوجہ فاخرہ کے ہمراہ ایف ٹی سی بلڈنگ کے پاس سے گزر رہے تھے کہ ناصبی دہشتگردوں نے انکی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ غلام رضا اور انکی زوجہ فاخرہ کو شدیدزخمی حالت میں جائے وقوعہ سے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں دونوں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔ڈاکٹر ز زخمیوں کی جان بچانے کی تکودو میں مصروف ہیں ۔