پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی کے چند حلقوں میں اسلامی تحریک کے امیدوار کھڑے کریں گے، علامہ جعفر سبحانی

sbhaniعلامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کے مطابق ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، آئندہ انتخابات میں ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا جو محب وطن ہوں، عام شہری اور امت مسلمہ کے حقوق کی پاسداری کرنے والے ہوں اور ملت جعفریہ کے حقوق کا دفاع کرنے والے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم علامہ ساجد نقوی کی پالیسی کے تحت اسلامی تحریک کے پلیٹ فارم سے ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الحاق کا راستہ اپناتے ہوئے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، اس حوالے سے سیاسی رابطے ہورہے ہیں اور متعدد میٹنگز کی جارہی ہیں۔

علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ اس سلسلے میں جعفریہ کونسل سندھ کا صوبائی اجلاس 23 تاریخ کو نوابشاہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت کے مطابق سیاسی لوگوں سے رابطے ہورہے ہیں۔ شیعہ علماء کونسل کراچی کے ڈویژنل صدر نے مزید کہا کہ کراچی کے چند حلقوں میں اسلامی تحریک کے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے، الیکشن میں ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا جو محب وطن ہوں، عام شہری اور امت مسلمہ کے حقوق کی پاسداری کرنے والے ہوں اور ملت جعفریہ کے حقوق کا دفاع کرنے والے ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button